Find us on Facebook
Problems Faced by Women Voters during casting their votes.
Polling Staff without Polling Material
Gallery
DDD_8632 DDD_8654 DDD_8657 DDD_8658 DDD_8651 DDD_8659
05/20/2013 The Muttahida Qaumi Movement (MQM), the Pakistan People’s Party (PPP), and the Majlis Wahdatul Muslimeen (MWM) had boycotted the re-polling after the ECP rejected their...read more
05/20/2013 Troops, police and paramilitary rangers backed up by armoured personnel carriers guarded the 43 polling stations in the NA-250 constituency, following claims of ballot-st...read more
Created by wp news slider

کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت ،معاشی بحران اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے

’’کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت ،معاشی بحران اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کرپشن ایک اچھی حکومت قائم کرنے میں نہ صرف رکا وٹ پیدا کرتی ہے بلکہ ملک کے معاشی نظام ،خواندگی کی شرح اور قاعدے قانون پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے ‘‘یہ بات گزشتہ دنوں ویمن میڈیا سینٹر اور کامن ویلتھ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار’’کرپشن:ترقی کی راہ میں رکاوٹ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئیجرمنی ادارے کے فریڈرک نومن سٹفٹنگ فائونڈیشن کے نمائندے کیلر ہاف نے اپنی پریزینٹیشن کے دوران صحافیوں سے کہی۔۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی کرپشن ہو رہی ہے لیکن اس کا خاتمہ صاف اور شفاف نظام اپنا کر ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ افراد انفرادی طور پر کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر پی ٹی وی کے اینکر آغا مسعود نے کرپشن کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کر رہا ہے اور عوام کو مختلف سطحوں پرہونے والی کرپشن کے بارے میںمکمل آگاہی دے رہا ہے۔
کیلر ہاف نے ویمن میڈیا سینٹر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمن میڈیا سینٹر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔پروگرام کے اختتام میں ویمن میڈیا سینٹر کی پروکرام کوآرڈینیٹر نزیحہ خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ شاہین نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply